لکھنؤ:15/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صوبے میں نئے وزیراعلیٰ کی تلاش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت میں جہاں میٹنگوں کا دور جاری ہے اورریس میں شامل رہنماؤں کے ناموں پر غور ہو رہا ہے، وہیں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تاریخ کااعلان کر دیاگیاہے۔بتایاجا رہا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب17 مارچ کو ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی مرکزی وزراء سمیت پارٹی کے سینئر عہدیداروں کا جماوڑہ بھی دارالحکومت میں اس دن ہوگا۔ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد ی جے پی میں جہاں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے چہرے کانام فائنل کیا جا رہاہے۔وہیں اب 17 مارچ کو حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم کی موجودگی کی وجہ سے سیکورٹی کے وسیع بھی انتظام کئے جا رہے ہیں۔ پی ایم کی آمدکولے کرچپے چپے پر سیکورٹی ایجنسیوں اورپولیس کی کڑی نظرہوگی۔ اس موقع پردارالحکومت میں بہت سے اضلاع کی پولیس بھی تعینات کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے علاقوں اور شہروں کی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، ہوٹل سمیت کئی دیگر اہم مقامات پر تلاشی لی جائے گی۔